رواں مالی سال ملائشیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم پندرہ کروڑ ڈالر تک پہچنے کی توقع ہے۔ وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دو ہزار آٹھ میں ملائشیا اور پاکستان کے درمیان آزادنہ تجارت کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد سے دو طرفہ تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ملائیشیا پاکستانی برآمدات کی پچیسویں بڑی منزل ہے۔انھوں نے کہا کہ ملائیشیا میں چاول کی کھپت بڑھ رہی ہے اور پاکستان وہاں اپنی چاول کی برآمدات بڑھا سکتا ہے۔