سوات (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی پر ہونیوالے حملے کے بعد خواتین کی حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز نے پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
سوات میں طالبان کی طرف سے ملالہ یوسفزئی پر کئے جانیوالے حملے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز نے اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سوشل سیکٹر میں کام کرنے این جی اوز احتجاج بھی کرینگی۔