ھالی ووڈ (جیوڈیسک) معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی مہاجرین کے حوالے سے خصوصی سفیر انجلینا جولی نے دہشت گردوں کے حملے کا شکار ہو کر برطانیہ کے ہسپتال پہنچنے والی 14 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کوامن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملالہ کے نام خط میں انجلینا جولی نے کہا ہے کہ ہم سب ملالہ ہیں ۔ انہوں نے ملالہ پر حملے کے بعد اپنے بچوں کی اس حوالے سے تشویش کا بھی خط میں ذکر کیا ہے۔