کوئٹہ(جیوڈیسک) ملالہ یوسف زئی پر حملے کے خلاف وکلاء یوم سیاہ منا رہے ہیں، کئی شہروں میں وکلاء مقدمات میں پیش نہیں ہوئے۔
کوئٹہ میں وکلاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار کے سابق صدر باز محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کا افتخار ہے۔ اس پر حملے کے ملزموں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ راولپنڈی میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔