ملالہ یوسف زئی پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ زبیر صفدر
Posted on October 11, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم ِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے سوات سے تعلق رکھنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور دیگر بچیوں پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم طالبات پر قاتلانہ حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستا ن کے دشمن ہیں۔ تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ امن کے قیا م کو سبو تاژ کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔
زبیر صفدر کا کہنا تھا کہ ذمہ داری قبول کرنے والے افراد کی کا ل ہمیشہ بین الاقوامی نیوز ایجنسیز کو جاتی ہے اور کال کرنے کے بعد ذمہ داران پاتال میں چھپ جاتے ہیں جن کو کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکتا جو کہ افسوس ناک ہے۔ حملہ آورپیدل فرار ہو گئے جو کہ انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن ِ عزیز کے خلا ف سازش کرنے والو ں کو بے نقاب کیا جائے اور معصوم شہریو ں کو تحفظ فراہم کیا جائے جو کہ حکو مت کی اولین ذمہ داری ہے۔