پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں اتحادی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ پر ٹھن گئی ہے۔ پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے صوبائی وزراء کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ پہلا احتجاجی جلسہ گیارہ اپریل کو ملاکنڈ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی تنبیہہ بھی کر ڈالی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیر مشتاق غنی کہتے ہیں کہ ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ صوبائی حکومت کا نہیں، ہم حلیف جماعت کی سنیں گے، وہ بھی ہماری سنیں۔ ملاکنڈ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو وہاں کے عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔