ملتان : (جیو ڈیسک) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی معاشی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو گرام قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے جس سے قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ دو ماہ میں 27 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس پر صارفین پریشان ہیں تاہم گھی ملز مالکان کیمطابق قیمتوں میں اضافہ کی وجہ پیداواری لاگت ہے اسی وجہ سے 183 روپے فی کلو کے حساب سے گھی اور کوکنگ آئل مارکیٹ سپلائی کرنا ممکن نہیں۔