ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں ٹی ڈی سی پی کی جانب سے کراٹے چیمپئن شپ میں مختلف کلبوں کے مابین دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
سپورٹس گرائونڈ میں کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وہاڑی، خانیوال، شجاع آباد اور ملتان کے مختلف کلبوں کے پنتالیس کھلاڑی شریک ہیں جن کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس سے شائقین بڑی تعداد بھی محظوظ ہو رہی ہے تاہم کھلاڑی کے مطابق کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔
ٹی ڈی سی پی کے حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کو تعلیم کیساتھ مثبت تفریح فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کی وجہ سے چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ کراٹے چیپمئن شپ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے ٹرافی، نقد انعام اور شیلڈز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔