ملت اسلامیہ قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے چکی ہے
Posted on September 6, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملت اسلامیہ قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے چکی ہے قادیانی آج بھی امت مسلمہ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے عوام آج کا دن یوم تحفظ ختم نبوت بطور پر منائے ان خیالات کااظہار مولانا فیض احمد نقشبندی مجددی خطیب مرکزی جامع مسجد مغلیہ بھمبر رجانی نے کیا وہ گزشتہ روز یوم تجدید عہد کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ قادیانی تحریک پاکستان کے حوالے سے ہمارے بنیادی نظیریہ کو ختم کرنے سازشوں میں مصروف ہیں لہذا تمام حلقوں خصوصاً حکمرانوں پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے نظریے کی حفاظت کیجائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیرو کار مرزائیوں نے باکثرت قطیعا ت اسلام اور ضروریات دین کا کھلم کھلا انکار کیا ہے ۔
جس کی بناء پر پوری ملت اسلامیہ بالاتفاق نے دائرہ اسلام سے خارج ،کافر اور مرتدد قرار دے چکی ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں 7ستمبر کا دن ایک یادگار دن ہے جب تحریک ختم نبوت کے نتیجے میں پاکستان قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جس کا سہرا علامہ شاہ احمد نورانی اور علماء اہل سنت کے سر ہے مولانا فیض احمد نے اسے ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ قرار د یا۔