ملزم محمد نثار سے کوئی ذاتی ، سیاسی دشمنی نہ ہے ، خاکی جان ساکن لیٹی
Posted on November 27, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)چوری مقدمہ کی مدعی خاکی جان ولد سلطان خان ساکن لیٹی میڈیا کو اپنے موقف میں بیان کیا کہ ملزم محمد نثار سے کوئی ذاتی سیاسی ، سیاسی دشمنی نہ ہے۔، کھوجی اسلم ساکن تھوہا محرم خان کے نامزد کرنے پر مقدمہ میں نامز د کیا ہے دیگر ملزمان مصری خان، نورخان، اکبر خان کی گرفتاری پر دو مسروقہ پیٹر انجن برآمد ہو چکے ہیں۔
جب کہ نامزد چور محمد عارف ساکن ملتان خورد اشتہاری قرار پا چکا ہے۔ ملزم محمد نثار کی کھوجی محمد اسلم کے حوالہ پیش کردہ بیان حلفی بے گناہی بارے موقف اختیار کیا کھوجی محمد اسلم تھانہ میں روبرو معززین حلف دے تو ملزم محمد نثار کی بے گناہی ہی تسلیم کریں گے۔ بصورت دیگر محمد نثار چوری میں ملوث ہے۔