ملنگا نے سری لنکن بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ ٹھکرا دیا

malinga

malinga

سری لنکن : (جیو ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لستھ مالنگا نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے معذرت کرلی ہے.انکا کہنا ھے کہ ملنے والی رقم کم ھے۔

لستھ ملنگا کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد مختصر طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ سری لنکن بورڈ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں سے سالانہ ایک لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کررہا ہے لیکن ملنگا کو چالیس فیصد رقم دی جارہی ہے۔ اس وجہ سے انھوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کو ٹھکرا دیا ہے۔

ملنگا جو آئی پی ایل کے پانچویں سیزن میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کررہے ھیں کمر کے علاج کے لئے سری لنکا میں ھیں۔