ملکہ اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے ڈیرے سستے داموں موت بانٹنے لگے
Posted on January 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ملکہ(عمر فاروق اعوان سے) ملکہ اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے ڈیرے سستے داموں موت بانٹنے لگے۔ کوئی پو چھنے والا نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف ایکشن ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ای ڈی او ہیلتھ گجرات سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ اور گردونواح عطا ئی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں نے بڑے بڑے بورڈ لگا کرعجیب و غریب قسم کی ڈگریاں لکھ کر عوام کو بیو قو ف بنا نے کے ساتھ ساتھ ان کی جیبیں خالی کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اور غلط ادویات استعمال کر کے عوام کو موذی اور نا قابل علا ج میں مبتلا کر رہے ہیں ان عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں نے اپنی تجوریاں بھر نے کیساتھ ساتھ اپنے بینک بیلنس میں اضافے کیے ہیں او ر جائید ادیں بھی بنائی ہیں۔عوام نے ای ڈی او ہیلتھ گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com