ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )ممتازمسلم لیگی رہنما اور ڈیر ہ چوہدری عبدالمالک کے نامور سپوت چوہدری عابد رضا نے ککرالی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا میر اولین ترجیح ہے۔ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور عوامی مفادات پر کبھی نھی سودے بازی نہیں کی ۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد محترم اور اپنے شہید بھائی کے مشن کو ہمیشہ زندہ رکھا ہے ۔اس لئے آج عوام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف اوپر ہے۔انھوں نے کہا کہ جو خواب میرے والد اور میرے بھائی نے دیکھے تھے۔ آج ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہا کہ چار دسمبر کو اسلام اور پاکستان کے محبوں کو کامیاب کروائیں۔اگر حب اسلام اور حب وطن کو ووٹ دیں گے تو کرپشن اور بے روز گاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔انھوں نے کہا کہ چوریاں کھانے والوں مجنوں کا زمانہ چلا گیا ہے۔
ہمیں اپنی بہنوں بھائیوں اور بزرگوں کی عزت عزیز ہے۔چوہدری عابد رضا نے کہا کہ آج ککرالی کا جلسہ دیکھ کر میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ ن آج کامیاب ہو گئی ہے ۔عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے چار دسمبر سے پہلے ہی فیصلہ دے دیا ہے ۔مخالفین کو الیکشن میں شکست سے دوچار کر دین گے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔جب میرے حلقے کے عوام خوشحا ل ہوںگے تو ہم کامیاب ہو ں گے۔طاغوتی ٹولے کو شکست فاش دیں گے۔انھوں نے کہا کہ عوام حق کے لشکر کے ساتھ مل جائیں اور اپنے بھائیوں کو ان کو حق ان کی دیلیز پر دیں ۔چوہدری عابد رضا نے کہا کہ حلقہ این اے 107میں حق اور باطل کی جنگ ہے۔میں نے ہمیشہ حق کی جنگ لڑی ہے آپ کے تعاون سے باطل قوتوں کا قلعہ قمع کر دیں گے۔