گلیانہ کی خبریں 21/2/2016

CARD

CARD

گلیانہ (نامہ نگار )RHCملکہ کا کارنامہ ۔بچے کی پیدائیش کے میڈیکل کارڈ پر امیر معاویہ کی جگہ میر ماویہ لکھ دیا ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طر ف سے یونین کونسل میں میں بچے کے انداراج کے لئے میڈیکل کارڈ لازمی قرار دے دیا ہے ۔اس وقت تک بچے کا یونین کونسل میں اندارج ممکن نہیں جب تک اس بچے کو حفاظتی ٹیکوں والا کارڈ جاری نہیں ہوتا ۔جبکہ آر ایچ سی ملکہ میں اتنے پڑھے لکھے ملازم کام کر رہے ہیں ۔کہ ان کو امیر معاویہ کی جگہ میر ماویہ لکھ دیا گیا ۔اور محمد رفیع کی بجائے اسی میڈیکل کارڈ پر محمدرفی لکھ دیا گیا ۔امیر معاویہ کے والد محمد رفیع نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال ھذا میں ان پڑھ عملہ تعینات ہے ۔جسے ا۔ب بھی نہیں آتی ۔ہسپتال ھذا کی اس سے قبل بھی لوکل ادویات کی شکایات ہیں جو ملٹی نیشنل ادویات سے کئی گناہ زیادہ مہنگی ہیں ۔انھوں نے ای ڈی او ہیلتھ گجرات سے مطالبہ کیا ہے ۔آر ایچ سی ملکہ میں پڑھا لکھا عملہ تعینات کیا جائے ۔اور ڈاکٹر کو ہدایت کی جائے کہ جو ادویات عوام کی پہنچ سے باہر ہیں ان کا استعمال روکا جائے ۔تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ (نامہ نگار) گلیا نہ کے نو ا حی سر کل ملکہ کا پٹو ا ر خا نہ ویران ، پٹواری ٹھاٹ باٹھ ، کم تنخواہ اور عیش و عشرت ، دیہاتوں میں غریب زمیندار ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ پٹواریوں نے قیمتی دفتر شہر میں سجا لئے ، عوام پریشان ، ڈی سی او گجرات نوٹس لیں۔ تفصیل کے ساتھ مہنگائی ، بے روزگاری ، اقراء پروری ، جہالت ، غنڈہ گردی جیسے مسائل نے عوام کو ذہنی مرض میں مبتلا کر کے رکھ دیاہے۔ یہی عالم سرکار اور سرکاری اداروں کے افسران کا ہے ، جو بظاہر تو عوام کے خادم کہلواتے ہیں لیکن عوام کو مسائل کی دلدل سے نکلتے دیکھ نہیں سکتے ، پٹوار خانے بند ، غریب زمیندار اپنی زمینوں کی معلومات کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ پٹواریوں کی شان و شوکت ، سوٹ بوٹ، کم تنخواہ عیش و عشرت لیکن غریب عوام کو سہولت دینے میں صفر، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ تمام پٹواریوں کو اپنے حلقہ میں ڈیوٹی کا پابند کیا جائے۔ اور تمام پٹواریوں کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں ، کہ یہ لوگ 1980 میں کیا تھے۔ اور اب کیا ہیں عوام پریشان ، پٹواری اپنے حال میں مست ، عوام کیلئے وہی لارے لپے اور سبز باغ آخر کب تک غریب عوام کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک کیا جائے گا۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پٹواریوں کو اپنے اپنے حلقے میں دفتر بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ غریب کسانوں کو ٹھاٹ باٹھ والے پٹواریوں کے دفاتر ڈھونڈنے کے لئے شہروں کے چکر نہ کاٹنے پڑ ھیں۔