اسلام آباد : پیس پارلیمنٹ پاکستان نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دے دی۔اسلام آباد میں پیس پارلیمنٹ کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین نے کہا کہ دنیا بالخصوص پاکستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا کیونکہ جنگ یا طاقت کے استعمال سے کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں نکلا۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں بھی بات چیت کا عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ منتظمین نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں پیس پارلیمنٹ کے اجلاس منعقد کرکے شرکا کی آرا جمع کی جائیں گی اور جنوری میں پیس پارلیمنٹ کی حتمی سفارشات تیار کی جائیں گی۔