ملکی زرمبادلہ ذخائر میں آٹھ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کمی

dollar

dollar

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران آٹھ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ان کی مالیت ایک بار پھر اٹھارہ ارب ڈالر سے نیچے آ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذکائر کی مالیت اٹھارہ ارب چار کروڑ ڈالر تھی جو اب سترہ ارب پچیانوے کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس چودہ ارب اننچاس کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب پینتالیس کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔