ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زر مبادلہ ذخائرسولہ ارب چھیانوے کروڑ چودہ لاکھ ڈالر سے کم ہو کرسولہ ارب اٹھاسی کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت تیرہ ارب بارہ کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین ارب چھیتر کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔