ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں گیارہ کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر سترہ ارب دو کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت تیرہ ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین ارب چوہتر کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔جولائی دو ہزار گیارہ کے آخری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائراٹھارہ ارب اکتیس کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے نے اہم کر دار ادا کیا۔ تاہم قرضوں کی ادائیگی کے باعث جولائی سے اب تک زرمبادلہ ذخائر میں تقریبا ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر کی کمی آ چکی ہے۔