کراچی(جیوڈیسک)جنوری کے تیسرے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں پندرہ کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب چون کروڑ ڈالر رہ گئے۔ پچیس جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک مرکزی بینک کے ذخائر پندرہ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالر کمی سے آٹھ ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر رہ گئے دیگر بینکوں کے ذخائر اس عرصے میں سولہ لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب نواسی کروڑ ڈالر باقی رہ گئے۔