کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملک میں تحفظ ناموس رسالت کے قانون کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے کی ملک ممتاز قادری مرحوم کی پھانسی سے ثابت ہوگیاقادیانی اور دیگر سیکولر لابیز ملک کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ آورر ہیں ،علماء کرام کو باہم اختلاف کو بھول کر اپنی ذمہداریوں کا احساس کرنا ہوگا، مذہبی طبقے کو متحد ہوکر موجودہ حالات کامقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، ممتاز قادری کے جنازے میں تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین اور علماء کی شرکت سے ثابت ہوگیاکہ مذہبی طبقہ وطن عزیز کی نظریاتی تشخص کیخلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کرسکتا۔ جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کرام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ علماء کرام متحد ہوکر وطن عزیز کے نظریاتی تشخص کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ، ۔
سیکولر اور قادیانی گھڈجوڑ سے قانون تحفظ رسالت کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں،انہوںنے کہاکہ وطن عزیز ایک نظریاتی ریاست ہے اس میں اسلام کیخلاف اقدامات ناقابل برداشت ہیں ایک طرف پنجاب میں تحفظ خواتین بل لاکر حکمرانوں نے اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی تو دوسری جانب ملک ممتاز قادری کو پھانسی دیکر حکمرانوں نے یہ ثابت کردیاکہ وہ اس نظریاتی ملک کے حکمران نہیں بلکہ ملک کے دشمن ہیں جو اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے قومی امنگوں کا خون کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں سیکولر لابی سرگرم ہے روشن خیالی کا درس دینے والے نت نئے طریقوں سے سیکولرزم کی تبلیغ میں مصروف ہیں ، علماء کرام کو اس کے سدباب کیلئے کردار اد اکرنا ہوگا، پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ اور اسلام کے نام پر بنا ہے اس کو سیکولر بنانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔