پاکستان (جیوڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کراچی میں کوئٹہ کی برفانی ہواں کا راج برقرار ہے۔قلات میں درجہ حرارت منفی انیس ڈگری تک گر گیا۔
بالائی علاقوں میں بادل خوب گرج برس رہے ہیں ۔ برف باری کا سلسلہ بھی ہے جاری ہے۔ جس سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کو کوئٹہ کی برفانی ہوا نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مختلف علاقوں میں شہری آگ پر ہاتھ تاپ کر موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں چھپن ملی میٹر ریکارڈ کی گئی مری میں تین اور کالام ، چترال اور مالم جبہ میں دو دو فٹ برف باری ہوئی۔ مری اور دیگر پر فضا مقامات پر سیاح برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں، سوات، گلگت بلتستان ، چترال اور کشمیر میں بھی برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔جہاں کے حسین نظاروں نے سیاحوں کو اسیر بنایا ہواہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان اور کوئٹہ وژوب ڈویژنز میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں سب کم درجہ حرارت قلات میں منفی انیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔