کراچی : (جیو ڈیسک) نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد ملک بھر سے دو ہزار سے زائد نیٹو کنیٹرز افغانستان جانے کیلئے تیار ہیں۔ کراچی کی بندرگاہ سے کنٹینرز 2 روز بعد خیبر ایجنسی کے قریب طور خم بارڈر پہنچ جائیں گے۔
ایف بی آر اور وفاقی وزارت داخلہ کی نیٹو سپلائی کو چمن بارڈر کے راستے کھولنے کے احکامات کسٹم حکام کو موصول ہوگئے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور ایف بی آرکی جانب سے الگ الگ نوٹی فکیشن بذریعہ فیکس مل گیا ہے۔نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد چمن میں درجنوں کنیٹرز کو افغانستان منتقل کرنے کے لئے آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ آج شام تک کئی کنٹینرز افغانستان روانہ کردیا جائیگا۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں۔