اسلام آباد : (جیو ڈیسک)جماعت اسلامی کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کی چابی امریکہ یا آ ئی ایم ایف کے پاس نہیں پاکستانی عوام کے پاس ہے جب لوگ باہر نکلیں گے تو اسلام آ باد تحیریر اسکوائر بن جائے گا۔ اسلام آ باد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی لاقانونیت کے دلدادہ بن گئے ہیں، چیف جسٹس لا پتہ افراد کو بازیاب کرنے کا حکم دیتے ہیں تو ان کی لاشیں مل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک مخصوص سوچ کا قبضہ ہے،جب بھی تبدیلی کی لہر اٹھتی ہے تو تانگے کے آ گے مرضی کا گھوڑا باندھ دیا جاتا ہے ۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دنیا کے اڑتالیس ممالک کا نام لے کر نیٹو سپلائی کھولنے کی کوشش ہورہی ہے،نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہیں ہونے دیں گے،لانگ مارچ ہو گا اور امریکہ کی وال اسٹریٹ پر قبضے کی طرح سپلائی روٹ بند کر نے کی تحریک بھی چل سکتی ہے،۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر اپنے امیدواروں کی حمایت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو قائل کرلیں گے۔