ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا

snowfall

snowfall

ملک کے اکثر علاقوں میں رواں ہفتے سرد موسم کی لہر برقرار رہے گی جبکہ آئندہ ہفتے شدید سرد موسم کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوکر پیر تک جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ رواں ہفتے کے آخر میں مری اور گلیات میں شدید برفباری متوقع ہے۔ موسمی تغیر کے باعث بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ فروری کے مہینے میں بارش اور برفباری کے دو سے تین اسپل متوقع ہیں۔