ملک بھر میں بجلی کا بحران، عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور

load shedding

load shedding

ملک میں جاری بجلی کے بحران کے باعث کراچی، لاہور اور فیصل آباد جیسے صنعتی اور تجارتی مراکز میں عوامی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جو وقفے وقفے سے پرتشدد بھی ہو جاتا ہے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشتعل کردیا ہے، گوجرانوالہ گجرات میں جلائو گھیرائوکا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورمیں لیسکو آفس نذر آتش کردیا گیا ہے، ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو کے الزام میں ایک ہزار افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں بھی عوا سڑکوں پر آگئے ہیں۔
ملک میں بجلی کی شدید قلت سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہے،پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پر تشدد ہنگامہ آرائی کے دوران بڑے پیمانے پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔