پاکستان: (جیو ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شاٹ فال 4500 میگا واٹ ہے جبکہ بڑے شہروں میں 12 گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ ہائیڈل پاور اور تھرمل پاور کو تیل کی عدم فراہمی ہے بجلی کی پیدا وار میں مسلسل کمی کی وجہ تربیلا ڈیم اور منگلاڈیم کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچانا ہے۔
اس وقت مجموعی ہائیڈل پاور کی پیداوار 2339 میگاواٹ ، تھرمل 1882 میگاواٹ ،آئی پی پی ایس 5093 میگا واٹ ، جبکہ آر پی پی ایس کی پیداوار 94 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ،حکومت کے ای ایس سی کو 690 میگا واٹ بجلی فراہم کررہی ہے ، پپکو حکام کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کی مکمل فراہمی کو یقینی بنائے تو اس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جا سکتاہے ، موسم گرما کے آنے سے پہاڑوں سے برف پگلنا شروع ہو رہی ہے ، جس سے جلد منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی آنا شروع کو جاے گا ، اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہو جائے گی۔