ملک بھر میں سی این جی کا حصول دشوار ہو کر رہ گیا، کہیں لوڈشیڈنگ کے باعث فلنگ اسٹیشنز بند ہیں تو کہیں پریشر نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سی این جی کی نعمت اب زحمت بنتی جا رہی ہے۔ نرخ کم کیا ہوئے سی این جی صارفین کی پہنچ سے دور ہوگئی۔ ۔کبھی لوڈشیڈنگ توکبھی غیر اعلانیہ ہڑتال کے باعث فلنگ اسٹیشنز بند رہنے لگے کہیں سی این جی دستیاب ہے تو وہاں گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں۔
لاہور زون میں سی این جی اسٹیشنز پھر تین روز کیلئے بند کر دیئے گئے ، جس سے پہلے فلنگ اسٹیشنز پر رش دیکھنے میں آیا اور صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لاہور زون میں اب سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح چھ بجے کھلیں گے۔