ملک بھر میں موبائل فون سروس 10 گھنٹے بعد بحال

Mobile Phone Service

Mobile Phone Service

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دس گھنٹے بعد بحال کر دی گئی۔ رحمان ملک کہتے ہیں غیر قانونی سمز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر دہشت گردی کے خدشات پر وزارت داخلہ نے صبح دس بجے کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت 59 شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی۔

اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم رات آٹھ بجے کے قریب پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر تمام شہروں میں موبائل فون سروس بحال کر دی جس سے لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا۔