پاکستان (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم کی رات تک سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج اور کل ملک بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد، حیدرآباد اور کوئٹہ میں دو دن کے لئے موٹرسائیکل گھر سے بھی نہ نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وفا قی حکومت نے ملک بھر میں موٹر سا ئیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے جو دسو یں محرم الحرام کی رات تک نافد العمل رہے گی۔ کوئٹہ اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل چلانے کی بھی ممانعت ہے۔
صوبائی حکومتوں کی درخواست پر کراچی اور کوئٹہ میں جمعہ کو موبائل اور وائرلیس فون بند رکھے گئے۔ اسلام آبا د میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔ بنوں میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی او عا طف الرحمان نے بتایا کہ کرفیو رات نو بجے سے اتوار کی شام پانچ بجے تک رہے گا۔
ہنگو اور کرم ایجنسی میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ملک کے کسی بھی حصے میں فوج طلب کی جا ئے گی۔ نوابشا ہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام ہوٹلوں اور مسافر خانوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔