ملک بھر میں ڈینگی کے 2 ہزار 413 مریضوں کی تصدیق

dengue

dengue

اسلام آباد: ڈینگی وائرس نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دو ہزار چار سو تیرہ مریضوں کی تصدیق، مرض سے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ قومی ادارہ صحت نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں اب تک دو ہزار چار سو تیرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دو ہزار سات سو آٹھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کا شبہ ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پنجاب میں دو ہزار ایک سو ستر، سندھ میں ایک سو چھہتر، خیبر پختونخوا میں میں آٹھ اور آزاد جموں و کشمیر میں پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بلوچستان میں اب تک ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور نوشہرہ میں ڈینگی سے اب تک چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔