مردان (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موٹر وے کے نام پر کبھی ووٹ نہیں مانگے۔ عوام کی خدمت میرا اور ن لیگ کا منشور ہے۔ مردان میں تحریک انصاف کے رہنما محمد خان ہوتی کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے نواز شریف نے کہا کہ خواجہ محمد خان ہوتی کی شمولیت سے ن لیگ مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مردان مسلم لیگیوں کا گڑھ بنے گا۔ ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے۔ بھاگ دوڑ اپنی ذات کے لیے نہیں کررہا بلکہ میرا ہر قدم ملک کی ترقی کے لیے اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے راستے پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس نہیں آتی لیکن بل آجاتا ہے۔