ملک دشمن ایرانی ریال کی قدر میں کمی کے ذمہ دار ہیں: احمدی نژاد

Ahmadinejad

Ahmadinejad

ایران(جیوڈیسک)ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ملک دشمن عناصر کو ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے کمی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں گزشتہ ایک سال میں اسی فیصد کمی ہوئی ہے۔ایران کے وزیرِ صنعت مہدی غضنفری کا کہنا ہے کہ اس کمی کے ذمہ دار سٹے باز اور قیاس آرائیاں کرنے والے ہیں جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایران پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیاں اقتصادی جنگ کی شکل ہیں لیکن ان کی وجہ سے ملک کا جوہری پروگرام متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جوہری معاملے پر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔