آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے متحرک ہوچکے ہیں۔کوہاٹ میں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ کسی کو بھی ملک کے خلا ف سازش کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں شہدا کے لواحقین کبھی خود کو تنہا نہ سمجھیں ایف سی اور عوام ان کے ساتھ ہیں ۔