اسلام آباد : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے عدلیہ کے تحفظ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے سیز فائر کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک ریاض کو حکومت نے لانچ کیا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وہ حکمرانوں پر خوب برسے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ملک ریاض کے پیچھے حکومت کھڑی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے بتایا کہ عدلیہ کے تحفظ کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ عدلیہ کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں اور باقی تمام افرادسے سیز فائر ہے ۔ انہوں نے سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آزاد عدلیہ کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔