ملک ریاض کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

malik riaz

malik riaz

اسلام آباد : (جیوڈیسک) ملک ریاض حسین نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے جانی اور مالی تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی ہے جس میں پنجاب کی انتظامیہ کو کسی مخالفانہ کارروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے ، اس میں کہاگیاہے کہ ملک ریاض کے خلاف زیر سماعت توہین عدالت کیس اور ارسلان افتخار کیس کی انکوائری کے فیصلوں تک ملک ریاض اور انکی فیملی کو ہراساں نہ کیا جائے، درخواست میں کہاگیا ہے کہ ملک ریاض کو قانون نافذ کرنے والے اداروں، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب پولیس کے ہاتھوں ہراساں ہونے سے روکا جائے،انکی جان و مال کا تحفظ کیا جائے تاکہ ارسلان کیس کی شفاف انکوائری ہوسکے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالتوں میں ملک ریاض کے دیگر مقدمات کی سماعت ارسلان کیس سے متاثر ہوئے بغیر ہونے کا حکم دیا جائے۔