ملک ظہور انور کے خلاف شفح مقدمہ گواہ بننے کا عناد گواہ محمد فاروق کے بھائی محمد نثار پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج
Posted on November 27, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)ایم۔پی ۔اے ملک ظہور انور کے خلاف شفح مقدمہ گواہ بننے کا عناد گواہ محمد فاروق ساکن لیٹی کے بھائی محمد نثار ولد ایوب خان ساکن لیٹی پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج۔ موضع لیٹی کے بیسوں شہریوں کا پرزور احتجاج ایم۔اے ۔پی کی پولیس گردی کی شدید مذمت تفصیلات کے مطابق۔ ایم۔پی۔اے ملک ظہور انور کے خلاف شفح مقدمہ کے گواہ محمد فاروق کا معذور بھائی محمد نثار گورنمنٹ ہائی سکول لیٹی میں بطور چوکیدار ملازم ہے نے میڈ یا کو ایم۔پی۔اے کی پولیس گردی بارے تحریری و شخصی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کی شب میں سکول میں رات کی ڈیوٹی پر حاضر تھا۔ جس کا حاضری رجسٹر میں اندراج موجود ہے۔
وقوعہ کی شب ایم۔پی۔اے گروپ کے خاکی جا ساکن ڈہوک فتح شیری داخلی لیٹی سمیت 2دیگر محمد زمان اور ضیاء الرحمن کے پیٹر انجن مالیتی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے چوری ہونے کا تنہا گیا۔ مدعی خاکی جان وغیرہ نے معروف کھوجی محمداسلم ساکن تھوہا محرم خان کو جائے وقوعہ پر بلوایا ۔ کھوجی مذکور نے مصری خان نے نور خان، اکبر خان ساکن لیٹی کے فٹ پرنٹ شناخت کی جب کہ ایم۔پی۔اے ظہور انور کی ایما پر مدعی مقدمہ چوری نے مجھے بھی مقدمہ نمبر 133بجرم379ت پ تھانہ ٹمن میں نامزد کر دیا۔ اور مجھے اور میرے خاندان کو موصوف ایم۔پی ۔اے نے ذلیل و خوار کرکے رکھ دیا ہے۔ چوری کے مقدمہ میں ناحق ملوث کردہ معذور محمد نثار نے کھوجی محمد اسلم کا بیان حلفی پیش کیا جو کہ اپنے بیان میں محمد اسلم ساکن تھوہا محرم خان نے بیان کیا ہے کہ علاقہ کا معروف کھوجی ہوں مجھے مدعی مقدمہ نمبر133چوری میں خاکی جان نے نشاندہی کے لئے بلوایا ۔
میں نے محمد نثار کو نہ ہی چور نامزد کیا نہ ہی اسکی نشاندہی کی ۔ مدعی نے ذاتی یاسیاسی دشمنی و جوہات پر ملوث کیا تو میری ذمہ داری نہ ہے۔ معذور چوکیدار محمدنثار نے ایم۔پی۔اے کے خلاف شفح مقدمہ کا نوٹس شہادت کا ثبوت بھی فراہم کیا جس میں محمد نثار کو بھائی محمد فاروق بطور گواہ تحریر ہے۔ اس کے ساتھ سی۔ایم۔ایچ اٹک کا معذوری میڈیکل ثبوت اور وقوعہ کی شب حاضری سکول سرٹیفیکٹ بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں موضع لیٹی کے ستاسی 87افراد پر مشتمل معززین دیہہ نے محمد نثار معذور چوکیدار بارے بے گناہی کی تصدیق اور ایم۔پی۔اے ملک ظہور انور کے ذاتی مفاد پر پولیس گردی رویہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔