ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ، لا قانونیت سمیت تمام درپیش مسائل کا واحد حل نظام مصطفٰے کے نفاذ اور حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات ہیں۔ رفیق احمد

گوجرانوالہ : ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ، لا قانونیت ، بے روزگاری ، غربت ، افلاس ، معاشی نا ہمواریوں سمیت تمام درپیش مسائل کا واحد حل نظام مصطفٰے کے نفاذ اور حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات ہیں ، اب وقت ہے کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے ، ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد

نے جامع مسجد نور حیات فاروق گنج میں عشرہ امام ربانی کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہا کہ ملک میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں قرآن و سنت کے بتائے ہوئے اصولوں پر اعمل پیرا ہونا ہوگا اسی میں ملکی استحکام و بکاء ممکن ہے۔

پیر محمد رفیق احمد مجددی کا کہنا تھا کہ دین اسلام اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زندگی کے تمام پہلوئوں کی راہنمائی موجود ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم ان سے فیض یاب ہوں محفل پاک میں قاضی محمد عظیم مجددی مجسٹریٹ درجہ اول ، علامہ محمد حسین رضوی، میاں محمد عارف سیفی ، مفتی فضل حق فاروقی ، مفتی سعید احمد باروی ، علامہ نوید اقبال مجددی ، علامہ انور سعید مجددی ،علامہ اشفاق مجددی ،علامہ بشارت علی مجددی ، علامہ شاہد اقبال مجددی واہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Rafique Ahmed Speech

Rafique Ahmed Speech