کراچی (جیوڈیسک)ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور سپریم کورٹ کے وزیراعظم کو گرفتار کرنے کے حکم کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔
رینٹل پاور کیس کا فیصلہ آنے کے بعد آدھے گھنٹے میں ہی مارکیٹ سے پانچ سو سے زائد پوائنٹ نکل گئے۔ فروخت کے دباؤ کے باعث کئی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بری طرح گر گئیں۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو پچیس پوائنٹ کی کمی ہوئی جو مئی دو ہزار آٹھ کے بعد ایک روز میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔ کریکشن کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سولہ ہزار ایک سو سات پوائنٹ پر بند ہوا۔