تیل کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں سے ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ متو قع ہے ۔ وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومتی اخراجات اور بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیل اور گیس کی کمی نے شرح ترقی پر منفی اثرات ڈالے ہیں جسے صنعتوں کی پیداوار متاثر ہو ئی ہیرپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر دوہزار گیارہ تک شاہرات، صحت، تعلیم، بے نظیر سپورٹ پروگرام کے اخراجات ا یک سو بارہ ارب اضافے کے ساتھ سات سو تیرسٹھ ارب روپے رہے جو گذشتہ برس سیاٹھارہ فیصد زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھوٹے گھروں، دیہی ترقی، اور چند دوسرے شعبوں میں اخراجات پر کمی دیکھی گئی۔اقتصادی ترقی کی شرح توقعات سے کم رہی ہے۔