کوئٹہ : (جیو ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما خورشید احمد قصوری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد قصوری نے کہا کہ حکومت لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور یہ حکومت بر سر اقتدار مزید رہی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اب مہنگائی بدامنی اور دیگر مسائل سے تنگ آگئے ہیں اور وہ اب تبدیلی چاہتے ہیں ملک میں تبدیلی صرف اور صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔