پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک میں کھاد کی فروخت میں کمی جاری ہے اور گزشتہ ماہ کے دوران کھادکی فروخت میں سینتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کسان درآمد شدہ کھاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔
این ڈی ایف سی کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں کھاد کی فروخت میں مزید سینتیس فیصد کمی ہوئی۔ پورے مہینے میں صرف دو لاکھ تریسٹھ ہزار ٹن کھاد فروخت کی گئی۔ رواں سال کے دوران اب تک دس لاکھ تینتیس ہزار ٹن کھاد خریدی گئی ہے۔ جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران بارہ لاکھ اٹھائیس ہزار ٹن کھاد فروخت ہوئی تھی۔ گیس کی فراہمی میں تعطل اور بڑھتی ہوئی قیمت نے فرٹیلائزر کی فروخت کو متاثر کیا ہے۔