ملک و قوم کو تماشا بنا دیا گیا۔ نواز شریف

nawaz

nawaz

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے ملک و قوم کو تماشا بنا دیا گیا ہے۔ صدر کو استثنی حاصل ہے یا نہیں یہ فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔

رائے ونڈ میں ممتاز بھٹو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا مسلم لیگ ن چاہتی ہے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے چہرے سامنے آئیں۔ نواز شریف نے کہا ان کے ہوتے ہوئے کوئی آمر پھر شب خون نہیں مار سکے گا۔ بیرون ملک اکانٹس میں پیسہ قوم کی ملکیت ہے جو ضرور واپس آنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خط نہ لکھنے کا مطلب اور مقصد ضرور سمجھایا جائے۔ انہوں نے کہا پہلے قوم کا پیسہ واپس آئے پھر استثنی کی بات کی جائے۔