اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک کو کئی خطرات لاحق ہیں۔ جن سے نمٹنے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔
اسلام آباد میں سیفما کے اجلاس سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ آئین اور ادارے ایک دن میں مستحکم نہیں ہو سکتے ۔ جمہوریت کو آگے بڑھنا ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جانا چاہئے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی حالت قابل رحم ہے بہت ساری چیزیں ہیں جو کھل کر سامنے نہیں لائی جا سکتیں۔