ملک کی سلامتی اور خود مختاری کا سودا کسی قیمت پر بھی قبول نہیں:چوہدری عابد رضا
Posted on May 22, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں: ملک کی سلامتی اور خود مختاری کا سودا کسی قیمت پر بھی قبول نہیں نیٹو سپلائی اس وقت تک بحال نہ کی جائے جب تک امریکہ معافی نہیں مانگ لیتا اور ڈرون حملے مکمل طور پر بند نہیں کرتا ، مسلم لیگ ن کا موقف بھی یہی ہے ، ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمران خداکو بھول کرامریکہ کے آگے سربسجود ہو رہے ہیں ، جو کہ ہماری غیرت ایمانی کو کبھی بھی گوارا نہیں باغیرت مسلمان حکمرانوں کو ہر مقام پر روکیں گے ، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہر محاذ پر ملک و قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ہم بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں ، ہم میاں برادران کے ملکی مفاد میں دو ٹوک موقف کی بھرپور حمایت بھی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ان شاء اللہ آئندہ قومی الیکشن میں عملی طور پر دوبارہ ثابت بھی ہو جائے گا ، میاں شہباز شریف کروڑوں روپے کے فنڈ حلقہ پی پی 115کے لئے دے رہے ہیں ، جن سے ترقیاتی کام جاری ہیں ، زیادہ تر مکمل ہو چکے ہیں ، اور کچھ پر تاحال کام جاری ہے ، ہم میاں برادران کی قیادت میں ملک کو بچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔