ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سرد ہوائیں، موسم مزید سرد

weather

weather

ملک کے بالائی علاقوں میں سرد ہواں کے باعث موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ زیارت ،آزاد کشمیر، مری اور ہزارہ ڈویژن میں پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد کر دیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں اکیس ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ بالا کوٹ اور بھکر میں سات، کالام پانچ، دیر، مری اور راول کوٹ میں چار، سیدو شریف، پتن، سیالکوٹ اور چکوال میں تین، مرکھانی، مظفرآباد اور فیصل آباد میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی تیرہ درجے سینٹی گریڈ، اسلام آباد میں تین، لاہور چار، کوئٹہ پانچ، کراچی بارہ، پشاور تین، مظفرآباد چار، گلگت ایک، مری منفی تین، ملتان سات اور فیصل آباد میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اب تک گلیات میں ایک فٹ تک برف برفباری سے گلیات اور ٹھنڈیانی کی رابطہ سڑکیں دوبارہ بند ہو گئی ہیں اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ایبٹ آباد ہزارہ کے سیاحتی مقامات گلیات، نتھیا گلی، ایو بیہ، میرا جانی اورٹھنڈیانی کے پہاڑوں پرکل رات سے شروع ہونے ولا برفباری کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج رات اور اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مری اور گلیات میں مزید برفباری کا امکان ہے۔