ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتسان میں سردی کی شدت کے اضافے کا امکان ہے۔ محمکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ سکردو، گلگت، چترال، سوات سمیت دیگر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ چکا ہے۔