مغربی ہواں نے اپنا رنگ دکھا دیا ، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔
پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل خوب برس رہے ہیں۔ لاہور میں اتوار کی صبح سے گھنگھور گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ، وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملتان میں بھی تیز بارش نے جل تھل کر دیا۔ کراچی میں بھی موسلا دھار بارش نے سماں باندھ دیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں تک کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سکھر ڈویژن میں بھی کالی گھٹائیں خوب برسیں ، شاہراں پر پانی کھڑا ہو گیا ، پشاور میں ہلکی بارش نے ماحول خوشگوار بنا دیا جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو رہی ہے۔ ادھر ملکہ کوہسار مری نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، برفباری کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہے گا۔