ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

weather

weather

پاکستان (جیو ڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج رات بالائی پنجاب راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور سرگودھا ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور اکتالیس ، کوئٹہ سینتیس ، ملتان اور پشاورمیں چالیس ، مظفر آباد اڑتیس ، کراچی چونتیس ، جبکہ مری میں چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔