برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی سے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں دس فیصد کے قریب کمی ہوگئی۔
جولائی سے نومبر تک تجارتی خسارہ آٹھ ارب سولہ کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں نو ارب ڈالر سے زائد تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں برآمدات سات اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد اضافے سے دس ارب ڈالر سے زائد رہی۔ اسی عرصے میں درآمدات اعشاریہ نو ایک فیصد کمی سے اٹھارہ ارب پچیس کروڑ ڈالر پر آگئی۔