وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیکہا کہ وہ این آراو سمیت تمام ایشوز کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے بجائے سیاست چھوڑدیں گے۔ لاہور میں میڈیا سیگفتگو میں وزیراعظم نے بتایا کہ صدر مملکت کو علاج کی غرض سے باہر بھیجنا ان کا اور صدر زرداری کے خاندان کا فیصلہ تھا۔وزیراعظم نے بتایا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی موجودگی میں صدر مملکت آصف زرداری کا فون آیا تھا۔جس میں صدر نے بتایاکہ وہ روبہ صحت ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میمو اسکینڈل کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔نوازشریف کے لاڑکانہ کے جلسے سے متعلق سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے شہر میں میاں نوازشریف کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔